پشاور (آن لائن) ہائیر ایجوکیشن کمشن نے ملک بھر کی 13مختلف جامعات کی پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگراموں میں داخلوں پر پابندی عائدکردی۔ جبکہ ملک بھر کے متعدد جامعات میں معیار پر پورانہ اترنے والے 450 تعلیمی پروگرام پر بھی پابندی عائدکر دی گئی ہے تاہم ایچ ای سی کے حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کا شکار تعلیمی پروگراموں کو ایک سے دو سمسٹر تک مطلوبہ معیار پر پورا کرنے کی صورت میں بحال کردیا جائے گا۔ ان جامعات میں مذکورہ پابندی کے باعث ملک بھر میں چار ہزار کے قریب طلباء متاثر ہو نگے پابندی کا شکار تعلیمی اداروں کی اسناد تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہو ئے طلباوطالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان اداروں میں داخلہ نہ لیں ان جامعات میں خیبرپی کے کی بعض جامعات بھی شامل ہیں۔ تاہم بیشتر کا تعلق پنجاب اور سندھ سے ہے۔
13یونیورسٹیوں کے پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگراموں میں داخلوں پر پابندی
Jun 22, 2018