دبئی (صباح نیوز) سابق صدر پرویز مشرف نے فوری وطن واپسی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسطرح فوج پر دبائو بڑھے گا جس مقصد کے لیے جانا چاہتا تھا وہ بھی پورا نہیں ہوا نواز شریف نے ملک لوٹا اور دنیا میں دندناتے پھر رہے ہیں میں نے ملک کو ترقی دی اور میرا نام ای سی ایل پر ڈالا ہوا ہے وطن واپسی ترجیح ہے مناسب وقت پر ضرور آئوں گا ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سچ بولتا ہوں میں ہر سوال کا جواب دیانتداری سے دیتا ہوں ہمیشہ سچ بولتا ہوں اور حقائق پر مبنی بات کرتا ہوں میں نے پاکستان اپنی پارٹی کو منظم کرنے آنا تھا میری آنے کی بہت زیادہ خواہش تھی اور آنے ہی والا تھا میں ڈرتا ورتا کسی سے نہیں ہوں مگر بہادری اور بیوقوفی میں فرق ہوتا ہے۔ میں آرمی چیف سے رابطہ میں نہیں ہوں اس لئے ٹیلیفون پر ان سے بات نہیں کرتاکہ پہلے ہی ان پر باتیں ہو رہی ہیں اور قیاس آرائیاں مذید بڑھ جائیں گی پرویز مشرف نے کہاکہ اگر میں پاکستان آتا ہوں تو نواز شریف اپنی پوری توجہ مجھ پر کر دے گا میں آکر سیاسی عمل میں خلل نہیں ڈالنا چاہتا ہوں اس لیے میں نے اپنا آنا مئوخر کیا ہے میں پاکستان ضرور آئوں گا مگر اس وقت آنا مناسب نہیں۔ جب میں نے پاکستان چھوڑا اس وقت میرا کوئی اکائونٹ نہیں تھا میرے پاس باہر دو گھر ہیں چک شہزاد والا گھر میں نے لاہور میں اپنا کمرشل پلاٹ بیچ کر بنایا وہ کمرشل پلاٹ مجھے الاٹ ہوا تھا مجھ پر الزام لگانے والے کوئی جائیداد ثابت کریں میں نے کبھی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔ سابق صدر نے کہ اسد درانی کا مشترکہ کتاب لکھنا سمجھ سے بالاتر ہے نواز شریف نے ملک لوٹا میرے خلاف ایک الزام نہیں نواز شریف اور میرا موازنہ نہ کیا جائے۔
آرمی چیف سے رابطہ نہیں‘ واپسی سے فوج پر دبائو بڑھے گا: مشرف
Jun 22, 2018