لاہور: متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی‘ زیورات قیمتی اشیا سے محروم

لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات و قیمتی اشیا سے محروم کردیا ڈاکوئوں نے تھانہ فیصل ٹاون کے علا قہ میں بلال کی فیملی سے8لا کھ 70ہزار روپے کی نقدی و زیورات، تھانہ ستوکتلہ کے علا قہ میںعامر ملک کی فیملی سے 6 لاکھ 80 ہزار ما لیت کی نقد ی و زیورات ، تھانہ سمن آباد کے علا قہ میںشہبازکی فیملی سے 5لا کھ 90ہزار روپے کی نقدی و زیو رات ،تھانہ شادباغ کے علا قہ میں الماس کے گھر سے2لاکھ 65ہزار روپے کی نقد ی و زیو رات ، تھانہ نواب ٹاون کے علا قہ میںشاہد کے گھر سے 4لا کھ20ہزار روپے کی نقد ی وزیورات ، تھانہ باٹا پور کے علا قہ میںیاسر کی فیملی سے2لا کھ 40 ہزار روپے کی نقدی وزیورات لوٹ لئے گارڈن ٹاون میںآصف ، سبزاہ زار میںفیصل کی گاڑیاں اور اچھرہ، مزنگ، لوئر مال ، مصری شاہ اور چوہنگ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...