لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپیشل جج سنٹرل محمد رفیق نے یونان اور مسقط سے ڈی پورٹ ہونیوالے 12پاکستانیوں کو جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ ایف آئی اے حکام نے ملزمان کولاہور ائر پورٹ سے حراست میں لیا تھا۔ گذشتہ روزپولیس نے یونان اور مسقط سے ڈی پورٹ ہونیوالے 12افراد کو عدالت میں پیش کیا۔فاضل عدالت نے سماعت کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ۔
دوسرے کیس میںسپیشل جج سنٹرل نے انسانی سمگلنگ میں ملوث 25 مفرورملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے انکی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا ۔عدالت نے گزشتہ روز انسانی سمگلنگ کیس کی سماعت کی ۔جن میں ملزمان کو کئی بارسمن جاری کئے گئے لیکن ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے عدالت نے سماعت کے بعد ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
یونان اور مسقط سے ڈی پورٹ ہونے والے 12 پاکستانیوں کو جرمانے تا برخاست عدالت قید کا حکم
Jun 22, 2018