نورکوٹ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ کے سابق ایم پی اے اور پی پی 48سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا منان خان کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ گزشتہ رات رانا منان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قافلے کی صورت میں علی لنگاہ سے عوامی جلسوں سے خطاب کرکے واپس آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم کسی قسم کا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ کے واقعہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا منان نے کہا ہے کہ مخالفین میری مقبولیت اور میرے ترقیاتی کاموں کی صورت میں کی گئی عوامی خدمت سے خائف ہیں یہ ڈراوے مجھے عوامی خدمت سے نہیں روک سکتے۔ میں منتخب ہوکر اس کا جواب عوامی خدمت اور مزید ترقیاتی منصوبوں کی صورت میں دوں گا۔