لاہور (آن لائن) سکھ مذہب کے گرو راجہ رنجیت سنگھ کی 179 ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے 280 سکھ یاتریوں پر مشتمل ایک جتھہ خصوصی ٹرین کے ذریعے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔ بھارتی سکھ یاتریوں کا یہ جتھہ سکھ سپیشل ٹرین کے ذریعے جیسے ہی سرحد پار کر کے واہگہ ریلوے سٹیشن پہنچا تو واہگہ ریلوے سٹیشن کی فضاء سکھ یا تروں کے نعروں سے گونج اٹھی۔ بھارتی سیکھ یاتری جن میں بزرگ ، نوجوان، خواتین اور بچے شامل تھے کا پاکستان سکھ پر بندھک کمیٹی کے ارکان سمیت سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ اور دیگر افسران نے پرتپاک استقبال کیا۔