کراچی: نامور مزاح نگار مشتاق یوسفی سپرد خاک

کراچی(خصوصی رپورٹر) شہرہ آفاق ادیب نامور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کوڈیفنس ہائوسنگ سوسائٹی فیزI قبرستان میں جمعرات کو بعد نماز ظہر سپردخاک کردیا گیا۔ قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ سلطان مسجد ڈیفنس سوسائٹی میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ اورتدفین میں ان کے مداحوں کے علاوہ ادبی ‘سیاسی اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جسٹس (ر)حاذق الخیری‘ جسٹس (ر) صلاح الدین مرزا‘افتخار عارف ‘ڈاکٹر پیرزادہ قاسم ‘محمد احمد شاہ‘ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی‘جاوید جبار‘ میئر کراچی وسیم اختر‘ سعید غنی‘ نصیر ترابی‘ شکیل عادل زادہ‘ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی‘ دوست محمد فیضی‘ حافظ نعیم الرحمن‘آغا مسعود حسین‘ انیق احمد‘رئوف صدیقی‘پروفیسر اعجاز فاروقی‘ محمد حسین محنتی‘ رضوان صدیقی‘ پروفیسر انوار احمد زئی‘ ڈاکٹر سیف الرحمن‘پروفیسر عنایت علی خان‘ جاوید صبا‘کفیل برنی‘اجمل سراج‘شعیب ناصر‘عابد رضوی ‘زاہد عسکری ‘راحت سعید‘محمود احمد خان‘کفیل برنی ‘نجم الدین شیخ‘ اختر سعیدی‘واجد جواد‘ اکرام الحق شوق‘ علی حسن ساجد‘میر حامد علی‘ جہانگیر خان‘ نعیم قریشی‘ایاز خان‘ اقبال لطیف‘شکیل خان‘نجیب ایوبی‘سعید وارثی‘ ڈاکٹر قمر رضوی ‘منظر نقوی اوردیگر شامل تھے۔ فاتحہ سوئم آج بعد نماز عصر تا مغرب مسجد سلطان ڈیفنس ہائوسنگ سوسائٹی میں ہوگی جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...