سکھر (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) خورشید شاہ نے کہا الیکشن کا ملک کے موجودہ حالات پر بہت اثر پڑے گا۔ انتخابات شفاف ہوئے تو ملک کے مسائل حل ہوں گے۔ دھاندلی ملک کے لئے نقصان دہ ہو گی۔ پارلیمنٹ اور جمہوریت ملک کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔ عام انتخابات وقت پر ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ الیکشن نہ ہونے کی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جو ملک میں جمہوریت نہیں چاہتے۔ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جان کی قربانی دی۔ ہر پارٹی میں چھوٹی بڑی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ چاہتے ہیں ہر پارٹی مضبوط ومستحکم ہو کر الیکشن لڑے۔ ٹکٹیں نہ ملنے پر پارٹی کارکن ناراض ہوتے ہیں۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ ٹکٹ اسے ملے لیکن میرٹ کا بھی خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ الیکشن کیلئے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر محکمہ تعلیم اور دیگر سول اداروں سے لئے گئے جس سے الیکشن شفاف نہیں ہو سکتے، ن لیگ کی خاتون رہنما مریم نواز اربوں مالیت کے اثاثوں کی مالک نکلی، عمران خان نے خیبر پی کے میں احتساب کا نظام ہی ختم کر دیا طالبان کو مالی امداد کی مد میں30 ۔30 کروڑ بانٹے ہیں ان خیالات کا اظہا ر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے چوٹ دھیراں میں امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این 86 قمر عباس بوسال کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے کیا اور کہا پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں کسان دوست پالیسی کے تحت کسانوں کو خوشحال کیا، نواز شریف حکومت نے صرف میٹرو بس اور ٹرین بنائی جس پر اربوں روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے پیسہ پوری قوم کو دینا پڑتا ہے۔آج بھی پیپلز پارٹی مشکلات کا ضرور ہے لیکن جلد ہی کم بیک کرے گی۔ بینظیر اپنے بچوں کے ہمراہ پیشیاں بھگتتی رہی لیکن کبھی شکوہ نہیں کیا مگر لاڈلا اچھا کھانا نہ ملنے پر بھی رونے لگ جاتا ہے۔ ن لیگ جس خاتون مریم نواز کو مستقبل کا پارٹی لیڈر بنانے جا رہی ہے وہ کہتی تھیں کہ اندرون و بیرون ملک میرے کوئی اثاثے نہیں لیکن اب الیکشن کمیشن کو دئے گئے کاغذات نامزدگی میں اربوں مالیت کے اثاثوں کی مالک نکلی جس سے مریم نواز کا جھوٹ پکڑا گیا، اس موقع پر انہوں نے قمر عباس بوسال کا حلقہ این اے 86سے الیکشن سے فخر عمر حیات لالیکا کے حق میں دستبردار ہونے پر شکریہ ادا کیا ، بعد ازاں قمرزمان کائرہ نے ا میدوار پی پی 68 ناصر عباس تارڑ کی طرف سے بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب میں سالگرہ کیک کاٹا اور میلاد چوک میں ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کیا اس موقع پر پی پی پی کے ڈویژنل صدر دیوان شمیم اختر ، ضلعی صدر ذوالفقار علی رانجھا، فخر عمر حیات لالیکا، آصف بشیر بھاگٹ، ناصر عباس تارڑ ، محمد نواز تارڑ ، ارشد للہ ، عظمت مارتھ ، محمد اکرام بیگ ، راجہ ذوالفقار ،فیصل شہزاد اور دیگر بھی شریک تھے ۔