جہلم(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنرجہلم عبدالستار عیسانی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر آفاق وزیر، اے ڈی سی جی نیلم سلطانہ خٹک، اے سی جہلم زاہد خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس ڈی ایچ کیو خالد محمود، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، ڈی او سوشل ویلفیئر واجد چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نواز وڑائچ اور ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء نے شرکت کی۔ تقریب میں ضلعی افسران نے ڈپٹی کمشنر جہلم عبدالستار عیسانی کے ساتھ انکی ضلع میں تعیناتی کے وقت کو اچھے الفاظ میں یاد کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کے ضلع جہلم کے عوام انتہائی مہذب اور باشعور ہیں جس کی بڑی وجہ 79 فیصد شرح خواندگی ہے ۔