پانامہ (نوائے وقت رپورٹ) پانامہ پیپرز کی نئی دستاویزات نے پھر ہلچل مچا دی ہے۔ پانامہ پیپرز نے 12 لاکھ نئی دستاویزات جاری کر دیں، نئی دستاویزات میں فٹ بالر میسی اور ارجنٹینا کے صدر کے اہلخانہ شامل ہیں۔ قازق صدر کی بیٹی برٹش ورجن آئی لینڈز میں کمپنی کی مالکن نکلیں۔ بارہ ہزار پیپرز تو بھارتیوں سے متعلق ہیں۔ امیتابھ بچھن بھی کمپنی کے مالک نکلے۔ بھارتی انکم ٹیکس محکمے نے امیتابھ بچھن کو نوٹس جاری کر دیا۔ کئی بھارتیوں نے فونسیکا کو کمپنی بند کرنے کی درخواست دے دی۔