حافظ آباد+ پنڈی بھٹبیاں (نما ئندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) حافظ آبادمیں اپنی دو بچیوں کو نہر میں پھینک کر قتل کرنیوالی والی سنگ دل ماں کو پولیس نے گرفتار کرکے اُ کے خلاف مقدمہ درج کر لیاحافظ آباد کے نواحی گائوں کوٹ نکہ میں گردے کے عارضہ میں مبتلا خاتون کوثر نے بیماری سے تنگ آکر اپنی تین سالہ منتہا اور پانچ سالہ سدرہ کو جھنگ برانچ نہر میں پھینکا اور خود بھی نہر میں چھلانگ لگا دی۔ صدر پولیس پنڈی بھٹیاں نے ملزمہ کوثر بی بی کو گرفتار کرکے اُس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمہ کوثر بی بی نے دوران تفتیش اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصہ سے گردے کے عارضہ میں مبتلا تھی اور وہ اپنی بیماری کی وجہ سے سخت پریشان رہتی تھی اسی وجہ سے اُس نے دلبرداشتہ ہو کر پہلے اپنی بیٹیوں کو نہر میں پھینکا اور پھر خودکشی کی کوشش کی۔