لاہور(سٹاف رپورٹر) آشیانہ سکیم میں مبینہ کرپشن کیس میں خواجہ سعد رفیق نیب لاہور میںپیش ہوئے، صاف پانی کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 25جون جبکہ آشیانہ سکیم کے حوالے سے سلمان رفیق اور فواد حسن فواد کو آج 22 جون کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ سعد رفیق نے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد آشیانہ سکینڈل سے متعلق نیب لاہور کے مختلف سوالوں کے جواب دیئے۔ نیب حکام کی جانب سے تحریری طور پر مختلف سوالوں کے جوابات لئے گئے جبکہ آج سلمان رفیق اور فواد حسن فواد سے مختلف سوالات کئے جائیں گے نیب حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کے بیانات اور جوابات کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد تحقیقات کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔