کلثوم نواز کیلئے دعا کریں‘ ٹکٹوں کی تقسیم پر وطن آ کر بات کروں گا: شہباز شریف

Jun 22, 2018

لندن+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لندن سے واپس وطن روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت ٹھیک نہیں، دعا کریں۔ ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پاکستان جا کر بات کروں گا۔ شہباز شریف نے زعیم قادری کے حوالے سے سوال کا جواب نہیں دیا۔ شہباز شریف آج جمعہ کو علی الصبح پونے پانچ بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچ گئے۔ نواز شریف کے کہنے پر وطن واپس جا رہا ہوں۔ شہباز شریف نے بے نظیر بھٹو شہید کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت سے ملک ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے بے نظیر بھٹو کی سیاسی خدمات کو خراچ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کیلئے بے پناہ خدمات انجام دیں۔ جمہوریت کیلئے ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مزیدخبریں