لا ہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے ایک مقدمے میں 6 سال قید کی سزا پانے والے ملزم فضل حسین کو ناکافی ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔ملزم فضل حسین ٹرائل کورٹ نے منشیات برآمد ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جس کے خلاف ملزم فضل حسین نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔