یروشلم(صباح نیوز)اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارا پر سرکاری خزانے سے ایک لاکھ ڈالر کے غلط استعمال کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔اسرائیلی کی وزارت انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اٹارنی جنرل نے سارا نیتن یاہو پر سرکاری خزانے کا غلط استعمال کر کے دعوتیں اڑانے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔اس سے قبل جب 1977 میں اسرائیلی وزیراعظم اسحق رابن کی اہلیہ پر جرم ثابت ہوا تھا تو انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے پولیس کی تفتیش،اس بات کا امکان ہے کہ نیتن یاہو شاید اپنے عہدے سے استعفی نہ دیں تاہم اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس فیصلے سے نیتن یاہو کو سیاسی طور پر دھچکا ضرور پڑے گا اور ہو سکتا ہے کہ آنے والے مہینوں یا اگلے برس کے اوائل میں انہیں بھی اس قسم کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے۔
سرکاری خزانے میں ایک لاکھ ڈالر کا فراڈ اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ پر فردجرم عائد
Jun 22, 2018