ملکی ترقی اور استحکام کیلئے قوم کو کردار ادا کرنا ہو گا: چودھری انوارالحق

Jun 22, 2018

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما چوہدری انوار الحق سہوڑیا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آئندہ حکومت بنائے گی کسی بھی جماعت آگے نہیں آنے دیں گے شیر ایک واری فیر انہوں نے کہاہے کہ عام انتخابات میںعوام اپنے ووٹ کی طاقت سے الزام تراشی ،جھوٹ کی بنیاداورچوردروازے سے اقتدارکاخواب دیکھنے والوںکومستردکردیں، اپنے ایک بیان میں چوہدری انوارالحق سہوڑیا نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے میاںنوازشریف کی قیادت میں ملک کوتوانائی بحران سے نکالااورملکی ترقی میںاہم کرداراداکیا۔ پاکستان کی مزید ترقی اور استحکام کیلئے قوم کو اپنا کردارادا کرناچاہئے انہوںنے کہاکہ ضروری ہے کہ ہم عام انتخابات میں ایسے لوگوںکوووٹ دے کرمنتخب کریںجوملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی میں معاون ثابت ہوں۔

مزیدخبریں