یورپی یونین سے علیحدگی،برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزیٹ بل منظورکرلیا

لندن (اے این این‘ نیٹ نیوز)برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزیٹ بل منظورکرلیا، دارالعوام میں بل کی منظوری میں حکومت کو دانتوں تلے پسینہ آگیا ۔یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی سے متعلق بل پرکئی ماہ سے بحث جاری تھی ۔ شاہی منظوری کے بعد بریگزٹ بل قانون کادرجہ حاصل کرلے گا۔یورپی یونین میں رہنے کے حامی اراکین کا بل 303 کے مقابلے میں حکومتی اراکین نے 319 ووٹوں سے مسترد کر دیا تاہم حکومت کو دانتوں تلے پسینہ آگیا ۔بیمار نازشاہ کو وہیل چیئر پرہسپتال سے لایا گیا،نازشاہ شدید تکلیف کے باعث مارفین کے زیراثر تھیں، انہیںدس منٹ کا کہہ کر 3گھنٹے تک ایوان میں رکھا گیا۔لابی سے گزرنے کی باری آئی تو نازشاہ کی وہیل چیئر چوڑی پڑگئی۔ہاوس کے دوسرے راستے سے وہیل چیئر پرناز شاہ کو واپس لایا گیا۔ اسی طرح ایک اور حاملہ رکن پارلیمنٹ کو ووٹ دینے کیلئے مجبور کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن