قاہرہ (نیٹ نیوز ) مصر کیشمالی ساحی علاقے جمصہ کے شہری سمندر کے کنارے ایک عجیب وغریب مخلوق دیکھ کر خوف اور حیرت کا شکار ہوگئے۔سمندر کی لہروں نے عجیب الخلقت مردہ جانور کو خشکی پر پھینک دیا جسے دیکھ کر شہری خوف زدہ ہوگئے۔ مقامی شہریوں اور ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک ایسا کوئی جانور نہیں دیکھا۔