تحریک انصاف پر مفاد پرست اور اقتدار کے پجاریوں کا قبضہ ہے

ٹاٹے پور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی حلقہ این اے 157کے نامزد امیدوار سید علی موسیٰ گیلانی نے الیکشن کمپین کے سلسلہ میں پی پی حلقہ 218سے بلائی گئی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018کے الیکشن کے بعد تحریک انصاف کا حال ق لیگ جیسا ہوگا۔تحریک انصاف سیاسی شعور رکھنے والی جماعت نہ ہے بلکہ اس میں مفاد پرست اور اقتدار کے پجاریوں کا قبضہ ہے ۔پیپلز پارٹی 2018کے الیکشن میں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے وفاق میں اپنی حکومت بنائے گی ۔ہم نے ہمیشہ عوام کے فلاح وبہبود کیلئے کوشش کی اور آئندہ بھی اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملتان کو اعلیٰ عہدوں پر فائز رکھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...