ایٹمی پروگرام کی پاداش میں غیر ملکی قوتوں نے ذوالفقار بھٹو کو شہید کرایا: نصیر احمد

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی انسانی حقو ق ونگ لاہور کے زیر اہتمام بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے حوالے سے ایک مذاکرہ بعنوان ’’محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جمہوری جدوجہد کی علامت‘‘ منعقد ہوا۔ نصیر احمد، عبدالکریم میو، خرم گجر، حمزہ شیخ، عثمان الحق قریشی، اخترشاہ، ملک عباس نے کہا کہ غیر ملکی آقائوں و غیر جمہوری قوتوں نے ایٹم بم بنانے پرذوالفقار علی بھٹو کوشہید کروا دیا گیا اور جنرل ضیاء نے ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا تو بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کا علم سنبھال لیا اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کی تحریک شروع کر دی بحالی جمہوریت کی اس تحریک میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور ان کے ساتھیوں کو قید و بند کی صعوبتوں کے ساتھ ساتھ جانوں کے نذرانے بھی پیش کیے۔محترمہ بے نظیر بھٹو نے مارشل لا کے تحت طویل قید بھی کاٹی اور غیر جمہوری قوتوں ان کے بھائیوں کو بھی شہید کر دیا لیکن ان ادارے غیر متززل رہے۔

ای پیپر دی نیشن