شاہدرہ میں سیوریج سسٹم ناکارہ، تعفن سے شہریوں کا جینا محال

Jun 22, 2018

فیروز والہ (نامہ نگار) شاہدرہ کے مختلف علاقوں میں زیر زمین سیوریج سسٹم ناکارہ ہو جانے کے باعث جگہ جگہ گندا پانی گٹروں سے باہر بہہ رہا ہے جس سے اہل علاقہ کو دشواری کا سامنا ہے شہری علاقوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج سسٹم کو بہتر بنایا جائے اور بند ہونے والے گٹروں کو ہیوی مشینری کے ذریعے چالو کیا جائے شاہدرہ کے علاقے میں واقع واسا سب ڈویژن فرخ آباد اور سب ڈویژن واسا جی روڈ کے افسرا ن اور عملہ صارفین کو ٹال مٹولے سے ٹال رہا ہے اور اہلکار صفائی کرنے کیلئے صارفین سے بھاری نذرانہ مانگتے ہیں اعلیٰ احکام اس واقع کا نوٹس لیں۔

مزیدخبریں