لاہور (سپیشل رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاکہ اگر انتخابات منشور، کارکردگی، امانت و دیانت اور صلاحیت کی بنیاد پر ہوئے تو ملک کی قسمت و تقدیر بدل جائے گی اور ترکی و ملائیشیا کی طرح پاکستان بھی مضبوط معیشت، گڈ گورننس اور کرپشن فری طرز حکومت کی ایک مثال بن جائے گا۔ ایم ایم اے، بالخصوص جماعت اسلامی کی کامیابی ہی ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ بن سکتاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن راوی میں این اے 126 سے اپنی انتخابی مہم کے آغاز پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع محمد انور گوندل اور پی پی 151 کے امیدوار شاہد نوید ملک اور پی پی پی 152 کے امیدوار پروفیسر ابو بکر نے بھی خطاب کیا۔