کوئٹہ(بیورو رپورٹ)کوئٹہ میں نا معلو م افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق ہزار گنجی میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے شاہ نواز ولد محمد صادق نا می شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش کوتحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔