شہزادہ ولیم کے دورہ کے شیڈول میں بیت المقدس کو مقبوضہ کہنے پر اسرائیل ناراض

Jun 22, 2018

غزہ (ا ے این این‘ نیٹ نیوز)بیت المقدس کو مقبوضہ بیت المقدس کہنے پر اسرائیل ناراض ہوگیا ، مقبوضہ فلسطین کے الفاظ برطانوی شہزادہ ولیم کے دورے کے پروگرام میں بھی شامل ہیں۔ اسرائیل کے وزیر زیو ایلکن نے اس پر اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ افسوس کی بات ہے کہ شہزادہ کے دورے کے موقع پر سیاست کا انتخاب کیا گیا میں امید کرتا ہوں کہ پرنس ولیم کا سٹاف ان الفاظ کو نکال دے گا ۔انہوں نے کہا بیت المقدس 3ہزار سال سے ہمار ا ہے واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے الفاظ شہزادہ ولیم کے دورے کے پروگرام میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پرنس ولیم کے دورے کا آغاز 25جون سے ہوگا ۔

مزیدخبریں