لاس اینجلس (اے پی پی) امریکی اداکار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی نے امریکہ میکسیکو سرحد پر والدین سے جدا کر دیئے جانے والے بچوں کے لئے ایک لاکھ ڈالر عطیہ کا اعلان کیا ہے۔امریکی حکومت کے ایسے اقدامات کے خلاف امریکہ بھر میں سخت تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔