فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان ڈاکٹر اقبال کا کہنا ہےکہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت 30 جون تک ہے۔ڈاکٹر اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون تک ہے، اسکیم کی مدت میں توسیع کا اختیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کےلیے ٹیکس ایمنسٹی سکیم جاری کی گئی، سکیم سے زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھائیں کیونکہ سکیم کی ناکامی کے نتائج برے ہوں گے۔ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ سکیم کے تحت ملکی اثاثے ظاہر کرنے پر 5 فیصد اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے پر 2 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھاکہ ٹیکس ایمنسٹی سے کوئی مجرم فائدہ نہیں اٹھاسکتا جب کہ سکیم سیاسی اور عوامی عہدیداروں کے لیے نہیں ہے اور اسکیم سے حاصل ہونیوالی آمدن کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے