افغان سکیورٹی فورسز کی تشکیل نو میں عدم تعاون کا سامنا ہے، امریکی واچ ڈاگ

Jun 22, 2019

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)اسپیشل انسپیکٹر برائے افغانستان تعمیرنو (SIGAR) نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران افغان سکیورٹی فورسز کی تشکیل نو و تربیت کے عمل کو بین الاقوامی فورسز کے درمیان عدم تعاون کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ واچ ڈاگ کی اس رپورٹ کے مطابق تراسی بلین ڈالر خرچ کیے جا چکے ہیں اور مطولبہ نتائج اب تک برآمد نہیں ہو سکے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اس وقت کوئی بھی فرد یا ادارہ اس عمل کو آگے بڑھانے کے لیے موجود نہیں ہے۔ SIGAR نامی آزاد واچ ڈاگ امریکی کانگریس نے مختلف بین الاقوامی امور پر نظرثانی کے لیے قائم کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں