ڈاکٹرفریدالدین قادری ؒ کے عرس پر تقریب

لاہور(خصوصی نامہ نگار) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والدڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کا 46واں سالانہ عرس گذشتہ روز منایاگیا ۔ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن علماء کونسل کے سنیئر رہنما علامہ سید ہدایت رسول شاہ نے کہا کہ اولیاء اللہ انسانیت سے محبت کی وجہ سے سر بلند ہیں۔ ایسی نیک اور برگزیدہ ہستیوں کیلئے اظہار تشکر کی محافل منعقد ہوتی رہنی چاہئیں جنہوں نے اپنے اخلاص سے انسانیت اور دین کی خدمت کی۔ڈاکٹر فرید الدین قادری بھی انہی شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے ایک ایسے بیٹے کی دینی خطوط پر تربیت کی جو آج عالم عرب و عجم میں اسلام کے پرچم کو سربلند کر رہا ہے۔اس بیٹے کو دنیا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے نام جانتی ہے ۔آج ہم امت مسلمہ کو ایک عظیم سپوت دینے پرڈاکٹر فرید الدین قادری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن