پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس کازرعی شعبہ میں فروغ کیلئے معاہدہ کا فیصلہ

Jun 22, 2019

لاہور (کامرس رپورٹر)پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے زرعی شعبہ میں پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے حکومت پنجاب کے شعبہئِ زراعت اور چینی ادارے ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے ساتھ ایک سہ رکنی معاہدہ انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے جس پر باقاعدہ دستخطوں کی تقریب ہفتہ 22 جون کو ایگری ایکسپو کے موقع پر منعقد ہوگی۔ معاہدے کی تفصیلات طے کرنے کیلئے گزشتہ روزہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال، پاک چین جوائینٹ چیمبر کے سینئر نائب صدر احمد حسنین، سیکرٹری زراعت پنجاب ڈاکٹر واصف خور شید ، چینی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر فا وین ین اور پاک چین جوائینٹ چیمبر کے سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے شرکت کی۔ پاک چین جوائینٹ چیمبر کے سینئر نائب صدر احمد حسنین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ گندم، اور کپاس سمت ہماری مختلف زرعی اجناس کی فصلی پیداوار چین اور بھارت کی نسبت بہت کم ہے جس کی وجہ سے ہمارے کاشتکا ر عالمی منڈیوں میں زرعی مصنوعات اور اجناس کے شعبہ میں اپنے مد مقابل ممالک کا مقابلہ نہیں کر پاتے۔

مزیدخبریں