راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اورسابق امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 60سجادخان نے کہاہے کہ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدکوحیدرآبادمیں ہونے والے جناح ایکسپریس کے حادثہ کے بعدوزارت سے استعفیٰ دے دیناچاہیے اورعمران خان کوبھی چاہیے کہ وہ شیخ رشیداحمدجیسے نااہل وزیرسے استعفیٰ لے لیں کیونکہ گزشتہ 10ماہ کے دوران ڈیڑھ درجن سے زائد حادثات ہوچکے ہیں اورعمران خان نے مسلم لیگ ن کے دورمیں ٹرین کے ایک حادثہ پرخواجہ سعدرفیق سے استعفیٰ کامطالبہ کردیاتھااب شیخ رشیداحمدسے استعفیٰ کیوں نہیں لیاجارہاہے شیخ رشیداحمدریلوے میں کام کرنے کی بجائے میڈیاپرجھوٹے بیانات دے کرعوام کوگمراہ کررہے ہیںان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے این اے60کے مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاہے سجادخان نے کہاکہ موجودہ حکومت اپنے دس ماہ کے دوران قطعی طورپرناکام ہوچکی ہے عوام کوکسی قسم کاریلیف نہیں دیاگیابلکہ مہنگائی میں کئی گنااضافہ کرکے عوام کے لئے جینامشکل ہی نہیں ناممکن بنادیاگیاہے جبکہ جمعرات کوقائدمسلم لیگ ن میاں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ان سے ان کی والدہ سمیت دیگر قائدین کی ملاقات پرپابندی عائدکرنامجرمانہ فعل تھااس کی مذمت کرتے ہیں