کراچی(نیوز رپورٹر) نارتھ ناظم آباد میں کچی آبادیوں میں بجلی کے غیر قانونی کنڈوں نے کے الیکٹرک کے اصل صارفین کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے‘ ایس نارتھ ناظم آباد میں کے الیکٹرک نے غیر قانونی کنڈا کنکشن کے خلاف کارروائی بھی کی ہے تاہم بڑی تعداد میں کنڈے اب بھی موجود ہیں جس کے سبب علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور فالٹس کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے: دریں اثناء کے الیکٹرک کی جانب سے نارتھ ناظم آباد میں مشتعل افراد کی جانب سے احتجاج پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ادارے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے ادارے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاک ایس نارتھ ناظم آباد میں بجلی چوری اور کنڈوں کے باعث پی ایم ٹیز متعدد بار خراب ہوئیں جن کو کے الیکٹرک کی جانب سے تبدیل اور ان کی مرمت بھی کی گئی۔ علاوہ ازیں مقامی منفی عناصر کی طرف سے مزاحمت کے باعث علاقے میں مرمتی کام میں بھی تاخیر آتی ہے۔ علاقے کے صارفین بجلی چوری کی روک تھام میں ادارے کی مدد کریں۔