برسی امام خمینی‘ نشترپارک میں اتحاد وحدت کانفرنس آج ہوگی

Jun 22, 2019

کراچی(نیوز رپورٹر)تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت شیعہ ایکشن کمیٹی کے سر براہ علامہ مرزا یوسف حسین ،علامہ قاضی احمد نوارانی ،علامہ عروج زیدی،علامہ باقر کاظمی ،عارف ترابی و دیگر رہنماوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہفتہ 22جون نشتر پارک میں اتحاد و وحدت کانفرنس بمناسبت برسی امام خمینی منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر سے شیعہ سُنی علماء کرام و مزہبی جماعتوں کے مرکزی رہنماء شرکت و خطاب کریں گے اتحاد و وحدت کانفرنس کا یہ اجتماع ملک میں بھر فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا اور ایک نئی تاریخ رقم کرے گااس موقع پر علامہ مرزا یوسف حسین کا کہنا تھا امام خمینی کی کوشیشوں نے اسلامی امت کو ظلم اور کفر کے خلاف بولنے کی طاقت اور انکی رہنمائی نے اسلامی امت کو ظالموں کے خلاف سر بلند کیا مسلم عوام بھی امام خمینی کی تعلیمات کے مطابق اپنے فروعی، مسلکی، مقامی، ذاتی اور گروہی اختلاقات بھلاکر اتحاد و اخوت اور وحدت کو اپنی پہلی تر جیح قرار دیں اور اتحاد کے لئے عملی طور پر کام کرنے والی قوتوں کے ہاتھوں کو مضبوط کریں امام خمینی نے اپنے انقلاب کو ان مظلوم لوگوں کی آواز بنادیا جن کی کوئی آواز نہ تھی آپ نے اپنے کرداراور سیرت سے پسی ہوئی محروم قوموں کو جرات و پائیداری کا سبق دیا ۔

مزیدخبریں