لارڈز میں پاکستان ٹیم کی 3 گھنٹے سے زائد پریکٹس‘ بائولنگ ‘ بیٹنگ پر توجہ

لندن(سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ کیخلاف آئی سی سی ورلڈ کپ کے اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھرپور انداز میں تیاریاں جاری ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو بھی لارڈز میں تین گھنٹے سے زائد پریکٹس سیشن کیا ،جس میں فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ شارٹ پچ گیندوں کو کھیلنے کی بھرپور پریکٹس کی گئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دیگر کھلاڑیوں سے90 منٹ پہلے ہی میدان پہنچ گئے اور گراونڈ کے چکر لگائے۔قومی ٹیم نے پریکٹس سیشن کا آغاز فیلڈنگ ڈرلز سے کیا جو ایک گھنٹہ جاری رہا ،قومی کرکٹرزنے فیلڈنگ پر اونچے کیچ اور ڈائریکٹ شاٹس کی خاص پریکٹس کی، نیٹس پر بھی پلیئرز شارٹ پچ گیندوں کو کھیلنے کی پریکٹس کرتے رہے۔بائولنگ کوچ اظہر محمود فاسٹ بائولر حسن علی کے ساتھ کام کرتے رہے جس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ حسن کو اگلے میچز میں بھی چانس ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...