گروپنگ کی باتیں کرنیوالے سابق کرکٹرز خود ملوث رہے : یونس خان

Jun 22, 2019

لاہور (نمائندہ سپورٹس )قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہاہے کہ سرفراز احمد کا قصور یہ ہے کہ وہ اپنی بات نہیں منواتے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے سامنے کپتان کی خاموشی افسوسناک ہے۔ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شکست کے ذمہ دار کئی لوگ ہیں۔ موجودہ حالات میں کبھی ٹیم جیتے گی،کبھی ہارے گی۔ قومی ٹیم میں گروپنگ کی باتیں کرنے والے سابق کرکٹرز خود گروپنگ میں ملوث رہے۔سابق کپتان نے استفسار کیا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائیں گے تو کپتان کسے بنائیں گے؟

مزیدخبریں