اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) ملائیشیاء کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری فٖیڈ کپ ایشیاء اوشیانا گروپ ll- ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں پاکستان کی ویمن ٹینس ٹیم نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو3-0سے شکست دی اور اپنے پول میںتیسرے نمبر پر رہی۔ اس میچ کے پہلے سنگل میں پاکستان کی سارہ منصور نے بنگلہ دیش کی جیرن سلطانہ جولی کو6-0اور6-0سے شکست دی، دوسرے سنگل میں پاکستان کی سارہ محبوب خان نے بنگلہ دیش کی عشیتا افروز کو6-1اور6-1سے جبکہ ڈبلز میچ میں پاکستان کی مہک کھوکھر اور نور ملک نے بنگلہ دیش کی مشفیا آفرین اور سسمیتا سین کو6-4 اور6-4سے شکست دی۔ اس سے قبل دیگرپول میچز میں پاکستانی ٹیم کو ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں سے0-3اور 0-3سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اپنے پول میں تیسے نمبر پر آنے کی وجہ سے آج ہفتہ کو ترکمانستان سے پانچویں چھٹی پوزیشن کا پلے آف میچ کھیلے گی۔