لندن ( آن لائن) اوپننگ بلے بازشیکھر دھون کے بعد بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر وجے شنکر بھی زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے خلاف میچ میں اوپنر امام الحق کو آئوٹ کرنے والے شنکر تربیت کے دوران زخمی ہوئے۔28 سالہ آل راؤنڈر کے پیر کے انگوٹھے پر جسپریت بمراہ کی گیند جالگی تاہم بھارتی ٹیم کی انتظامیہ پرامید ہے کہ شنکر جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔ بھارٹی میڈیا نے ٹیم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ شنکر جلد دستیاب ہوں گے۔