اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان سے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے وفد نے چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم سے ملاقات میں (ق) لیگ نے وزیراعظم سے کہا کہ حکومت کی حمایت کو جاری رکھا جائے گا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیراعظم کو مرکز و صوبے میں بجٹ منظور کرانے میں اپنا بھرپور تعاون اور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی، ملاقات میں ق لیگ کے بعض تحفظات پر بھی بات چیت ہوئی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی دو ٹوک حمایت پر مسلم لیگ ق کی قیادت کا مشکور ہوں، اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ میں غریب آدمی کو فوکس کیا ہے، عوام کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔ لوٹ مار کرنے والوں کو احتساب کے عمل سے گزرنا ہو گا۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔
شجاعت، پرویز الٰہی کی ملاقات، بجٹ پر تعاون کی یقین دہانی، اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے: وزیراعظم
Jun 22, 2019