قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد،نوٹیفکیشن جاری

Jun 22, 2019

اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سیکورٹی پاک فوج کے سپرد کردی ، قبائلی اضلاع کے حلقوں میں تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے،الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کے موقع پر پاک فوج تعینات کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں ہوگا، قبائلی اضلاع کے حلقوں کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے، پاک فوج کے جوان انتخابی عملہ کی تربیت گاہوں کی بھی حفاظت کریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پاک فوج پرنٹنگ پریس پر 5 جولائی سے تعینات ہوگی اور پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز پر 18 تا 21 جولائی تک تعینات رہیں گے، پاک فوج کے جوان انتخابی عملہ کی تربیت گاہوں کی بھی حفاظت کریں گے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی، ترسیل، انتخابی نتائج پاک فوج کی سیکورٹی میں ہوں گے جب کہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہتررکھنے کے لیے پاک فوج کی اضافی نفری ریزرو رکھی جائے گی۔

مزیدخبریں