89 جینرک ادویات کی قیمت میں 15فیصد کمی کے احکامات جاری

Jun 22, 2019

اسلام آباد(نا مہ نگار)ُڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو 89 جینرک ادویات کی قیمت میں 15فیصد کمی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ڈریپ حکام کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ڈرگ پالیسی 2015ء کے مطابق ادویات ایجاد کرنے والی مختلف کمپنیوں کی ایجاد شدہ 89 ادویات کی قیمت میں30 فیصدتک کی کمی کی گئی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ڈرگ پالیسی 2015ء کے مطابق ایجاد ہونے والی ادویات کی قیمت کے مقابلہ میں جینرک ادویات تیار کرنے والی فارماسیوٹیکل کمپنیاں 15فیصد قیمت کم رکھیں گی۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق 30 فیصد تک ادویات کی قیمت میں کمی کے فیصلہ کے بعد جینرک ادویات تیار کرنے والی فارماسیوٹیکل کمپنیاں ریسرچ برانڈ کی قیمت سے 15 فیصد کم پر بیچنے کی پابند ہیں اور پالیسی کے مطابق اپنی ادویا ت کی قیمت میں15فیصد کم کریں تاہم جن کی پہلے قیمت5 1 فیصد سے کم ہیں وہ قیمت کم کرنے کی پابندی سے مستثنیٰ ہیں تاہم ایسی کمپنیاں اپنی قیمت بڑھا نہیں سکتیں، خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

مزیدخبریں