چین نے این ایس جی میں بھارتی شمولیت خارج ازامکان قرار دیدی

اسلام آباد ( جاوید صدیق) چین نے ایک مرتبہ پھر نیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت کو اس وقت تک خارج از امکان قرار دے دیا ہے جب تک این بی ٹی پر دستخط نہ کرنے والے ملکوں کو نیوکلیئر سپلائر گروپ ( این ایس جی) میں شامل کرنے کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ نہیں کیا جاتا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں نے این ایس جی کی رکنیت کے لئے درخواست دے رکھی ہے۔ جس کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے جمعہ کے روز میڈیا کو بتایا کہ چین ان ملکوں کی این ایس جی میں شمولیت کے مخالف ہے جنہوں نے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے سمجھوتے این بی ٹی پر دستخط نہیں کئے چینی ترجمان نے کہا کہ بعض این ایس جی کے ارکان میں اضافہ کے سلسلے میں گروپ کے رولز کی پاسداری کا حامی ہے۔

ای پیپر دی نیشن