اسلام آباد (اے پی پی) جون2020ء تک 2611 میگاواٹ مزید بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی اوراس مدت تک بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت بھی 37ہزار527 میگاواٹ ہوجائے گی۔ سالانہ پلان 2019-20ء کے مطابق سولر سے 100 میگاواٹ، ہائیڈل سے 197 میگاواٹ، درآمدی کوئلہ سے 660 میگاواٹ اور ایل این جی سے 1263 میگاواٹ، بیگاس (گنے کے پھوگ) سے 391 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔
آئندہ سال جون تک 2611 میگاواٹ مزید بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی
Jun 22, 2019