وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ون آن ون ملاقات ، تجارت، منی لانڈرنگ سمیت مختلف یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور قطر کے درمیان تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تو نور خان ائیر بیس پر وزیراعظم عمران خان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا پُرتپاک استقبال کیا۔

امیر قطر شیخ تمیم کو پاکستان پہنچنے پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور جے ایف 17 تھنڈر نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا، اس کے علاوہ مسلح افواج کے دستوں نے شیخ تمیم بن حمد کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

وزیراعظم عمران خان امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی گاڑی خود چلا کر انہیں وزیراعظم ہاؤس لیکر آئے۔

 بعد ازاں وزیراعظم ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔

وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کے دوان پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد، خفیہ معلومات کے تبادلے، دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اور تجارت کی ترقی کیلئے تعاون کی مفاہمتی یادداشت سمیت تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کیلئے ورکنگ گروپ کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس تقریب کے دوران امیر قطر اور وزیراعظم بھی شریک تھے۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جےایف 17 تھنڈر طیاروں نے معزز مہمان کو سلامی دی، امیر قطر نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا، وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان سے وزرا کا تعارف کرایا، امیر قطر نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم سے تعارف کرایا، وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، وزیراعظم اورامیرقطر کے درمیاں وفود کی سطح پر ملاقات بھی ہوئی، پاکستان کی طرف سے قیادت وزیراعظم عمران خان جبکہ قطری وفد کی قیادت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن