راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ابو طالب نے آخری دم تک نبی پاکؐ کا ساتھ نبھایا اللہ نے انہیں نبی کریم ؐ کی خدمت کے لیے چن لیا تھا ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بوردڈحاجی ظفر اقبال نے یوم ولادت ابو طالب کے موقع پر اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ حضرت ابو طالب نے ہر محاذ پر نبی پاکؐ کا ساتھ دیا اور مشکل ترین حالات میں بھی آپؐ کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔ حضرت ابو طالب قریش کے نامور سردارعبدالمطلب کے فرزند، نبی ؐ کے چچا اور حضرت علی حیدر کرار کے والد گرامی تھے آپ نے ہی نبی ؐ اور ام المومنین حضرت خدیجہ کے نکاح کا اہتمام کیا اور خطبہ نکاح بھی پڑھا۔ آپ نبی ؐ سے بہت محبت فرماتے تھے اور اپنی پوری زندگی انہوںنے نبیؐ کی خدمت میں گزاری اور انکے لیے ڈھال کا کردار ادا کیا۔