مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کا نام نہاد آپریشن ، مزید 3نوجوان شہید، کردیئے

سری نگر (نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور قابض فورسز نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق سری نگر میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں شہید کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سری نگر میں موبائل اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی فوجیوں نے بڈگام اور سوپور کے علاقوں سے 12 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ ساتھ ہی قابض بھارتی فورسز کو کرونا کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو ستانے کا نیا بہانہ بھی مل گیا ہے۔ بھارتی فورسز قرنطینہ کے نام پر وادی میں واپس آنے والے طلباء کو طرح طرح سے ذہنی و جسمانی اذیتیں پہنچا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...