ایرانی بندرگاہ چا بہار کو پابندیوں سے استثنیٰ دے رکھا ہے: امریکہ کا انکشاف

Jun 22, 2020

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں ترقیاتی کام جاری رکھنے کے لیے واشنگٹن نے ایران کی چابہار بندر گاہ کو اقتصادی پابندیوں سے محدود استثنیٰ دیا ہے۔ الجریزہ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ وسیع تر غور و فکر کے بعد نومبر 2018 میں ٹرمپ انتظامیہ نے (ایران کی چابہاربندر گاہ) کو ایک محدود استثنیٰ دیا۔'اس محدود اجازت کا مقصد افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی جاری رکھنا ہے جو ایک اہم امریکی اتحادی ہے'۔واضح رہے کہ اس استثنیٰ کے نتیجے میں افغانستان ایرانی ایندھن اور ایران سے تیار شدہ سامان درآمد کرنے کے قابل ہے جو انسانی امداد کے لیے انتہائی ضروری سمجھا جاتا ہے لیکن یہ بندرگاہ خطے میں امریکی مفادات کے لیے بھی کام کرتی ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کی حکمت عملی میں 'افغانستان کی معاشی نمو اور ترقی کے ساتھ بھارت سے قریبی شراکت داری بھی شامل ہے'۔

مزیدخبریں