’’بھارت سے اپنے علاقے واپس لینے ہیں‘‘ریڈیو نیپال پر نغمے گونجنے لگے

کھٹمنڈو(انٹرنیشل ڈیسک) لداخ کی وادی گلوان میں چین کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے بعد مودی حکومت کی فسطائی پالیسیوں کے باعث بھارت کے نیپال کیساتھ تعلقات بھی کشیدہ ہو گئے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق نیپال کے ریڈیو سٹیشنوں سے بھارت مخالف نغمے نشر کرنا شروع کر دیئے گئے جو بھارتی ریاست اترکھنڈ میں بھی سنے جا سکتے ہیں۔سرکاری میڈیا کے مطابق نغموں میں نیپال کے عوام کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ اترکھنڈ کے علاقے کالا پانی واپس لینے ہیں جنہیں نیپال نے اپنے نئے نقشے میں بھی شامل کیا ہے۔ادھر بھارتی صوبے کرناٹک میں پانچ افراد کے ایک گروہ نے گائے کا گوشت لے جانے پر ایک مسلمان ڈرائیو پر حملہ کیا ہے۔پولیس کے مطابق رشید قانونی طور پر گائے کا گوشت لے جا رہا تھا تاہم اسے روک لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...