گرہن سے جڑی توہم پرستی آخری سانسیں لے رہی رواں سال 4 چاند 2 سورج گرہن ہونگے: فواد چودھری بی این پی کے کچھ مطالبات جائز

Jun 22, 2020

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رواں سال چھ گرہن ہوں گے جن میں سے چار چاند گرہن اور دو سورج گرہن ہوں گے۔ سورج گرہن سے جڑی توہم پرستی کی کہانیاں آخری سانسیں لے رہی ہیں۔ ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس سال چھ گرہن ہونے ہیں، چار چاند گرہن اور دو سورج گرہن، اس سال کا دوسرا گرہن 14 دسمبرکو ہوگا لیکن وہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ اتوار کو مکمل سورج گرہن سکھر اور اس کے گردو نواح میں دیکھا گیا باقی علاقوں میں جزوی گرہن رہا۔علاوہ ازیں فواد چودھری نے کہا ہے کہ بی این پی مینگل کے کچھ مطالبات جائز‘ کچھ پر تحفظات ہیں۔ گلے شکوے ہوتے ہیں‘ امید ہے بی این پی واپس آ جائے گی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس قانونی معاملہ ہے۔

مزیدخبریں