اسلام آباد(نیوز رپورٹر)سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چئیرمین سینیٹر رحمان ملک نے بینظیر بھٹو کے یوم ولادت پر پارٹی کارکنان کو مبارکباد اور زبردست خراج عقیدتپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک عظیم رہنما، ماں، بیوی اور اپنے ورکرز کیلئے ایک عظیم بہن تھیں۔ آج بلاول بھٹو زرداری میں وہ سب دیکھ رہا ہوں جو محترمہ شہید کی شخصیت میں پایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید جیسے نڈر، بہادر اور زیرک رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ وہ ایک عظیم قائد، بہن، بیوی اور ماں کیساتھ ساتھ ایک عظیم استاد بھی تھیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی شہادت سے پیدا شدہ خلا بلاول بھٹو زرداری ہی پر کر سکتا ہے۔ رحمان ملک نے کیپٹن صبیح شہید کو زبردست خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم بلوچ رجمنٹ کے کیپٹن صبیح کو سلام پیش کرتی ہے۔کیپٹن صبیح شہید نے وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں لڑتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دیکر جام شہادت نوش فرمایا۔ ہم کیپٹن صبیح شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا بھارت اور افغان انٹیلجنس ایجنسیاں پاکستان مخالف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ رحمان ملک نے مفتی نعیم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا انکی مذہبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
بلاول میں بینظیر والی خصوصیات‘ قوم کیپٹن صبیح کو سلام پیش کرتی ہے: رحمان ملک
Jun 22, 2020