افغانستان: بم دھماکہ،پولیس سٹیشن پر حملہ، 3افسروں سمیت 6اہلکار،2جنگجو ہلاک

Jun 22, 2020

ہرات+پل خمری(شِنہوا)افغانستان کے صوبے ہرات اور بغلان میں بم دھماکہ اور طالبان کا پولیس سٹیشن پر حملے اور جھڑپو ں میں 3پولیس افسروں سمیت6اہلکار، 2جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ19افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ پولیس نے کہا کہ اتوار کی صبح ضلع کوہسان میں ہرات، اسلام قلا شاہراہ کے ساتھ دیسی ساختہ بم دھماکے میں 3پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں۔بیان میں دھماکے کاالزام طالبان عسکریت پسندوں پر عائد کیا گیا۔ علاوازیںناہرین ضلع کے سربراہ فضل الدین مرادی نے شِنہوا کو بتایا کہ صوبہ بغلان کے دارالخلافہ پلِ خمری کے مشرقی حصے میں ناہرین ضلع پولیس سٹیشن پر طالبان نے حملہ کردیا،جھڑپ میں افغان قومی و مقامی پولیس کے 11اہلکار اور5طالبان عسکریت پسند زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزیدخبریں