ویلنشیا ٹاؤن نجی ہسپتال میں علاج کیلئے آئی سرکاری سکول ٹیچر خاتون کیساتھ عملے کی زیادتی کی کوشش،مقدمہ درج

Jun 22, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) ویلنشیا ٹاؤن نجی ہسپتال میں علاج کیلیے آئی سرکاری سکول ٹیچر خاتون کیساتھ عملے کی زیادتی کی کوشش۔پولیس نے مقدمہ در ج کر تفتیش کا آغاز رکر دیا ،ایف آئی آر کے مطابق 24سالہ سرکاری سکو ل ٹیچر اپنی بہن کے ساتھ ویلنشیا ٹاؤن نجی ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈٖ میں گئی ۔ جہاں ڈاکٹر اور وہاں موجود عملے میں سے ایک لڑکے نے سکو ل ٹیچر کو کو ئی دوائی دی جس سے وہ بے ہوش ہوگئی ۔ایف آئی آر میں موقف اختیا رکیاگیا ہے کہ سکو ل ٹیچر کے بے ہوش ہونے پر اہلخانہ کو باہر بھیج دیاگیا تو عملے میں سے ایک لڑکے نے چوبیس سالہ سرکاری سکول ٹیچر کساتھ زیادتی کی کوشش اور تصویربنانی شروع کر دی ۔اہلخانہ نے ملزم کو تصویریں بناتے موقع پر دیکھا پکڑا تو دھکا دیکر فرار ہو گیا۔

مزیدخبریں